سرگودھا: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ مائنس ون فارمولا نہیں چل سکتا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بانی ہی پارٹی چلا رہے ہیں، میں ان کا نمائندہ ہوں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہر فیصلہ بانی کی مشاورت سے کیا، کرتے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی پاکستان میں جمہوریت کی بقا کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سختیوں سے ملک کو مزید نقصان ہوگا، سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پنجاب سیلاب سے شدید متاثر ہوا، متاثرین کی بحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔