ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی: 5 روز بعد بھی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

Published On 28 October,2025 01:34 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کا معاملہ حل نہ ہو سکا۔

اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران اور ماتحت عملہ تشویش میں مبتلا ہونے لگا، 5 روز بعد بھی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی، ذرائع کے مطابق متعلقہ تھانے کے ریکارڈ میں بھی ایس پی عدیل اکبر کی موت سے متعلق کوئی اندراج موجود نہیں۔

تین رکنی اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی کی خاموشی نے بھی معاملے کو مزید پر اسرار بنا دیا، ایس پی کے ڈرائیور اور آپریٹر کے بیانات قلمبند کئے جا چکے، حقائق ابھی تک منظر عام پر نہیں آسکے۔