جھنگ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 169 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔
صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
.jpg)
صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے دھی رانی سلامی کارڈز بھی دیئے، سلامی کارڈ کے ذریعے نوبیاہتا جوڑوں کو دو لاکھ روپے سلامی دی گئی۔
سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن عوام کی خدمت کرنا ہے، دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت کے جذبہ کی عکاسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے یہ کام کر رہی ہیں، اجر اللہ دے گا۔
.jpg)
صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کی بیٹیوں کے لیے ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں، تقریب میں دولہا دلہن اور شرکاء کے لئے ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔



