مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت مظفرگڑھ میں 200 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرِ اہتمام سپورٹس گراؤنڈ مظفرگڑھ میں منعقد ہوئی، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
.jpg)
سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے سلامی دی گئی، دلہنوں کو خصوصی جہیز پیکیج بھی دیا گیا۔
.jpg)
صوبائی وزیر نے کہا کہ دھی رانی پروگرام مریم نواز شریف کا عوام دوست اقدام ہے، شرکاء نے حکومتِ پنجاب کے فلاحی اقدامات کو سراہا۔
.jpg)



