شیخوپورہ(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پہلے موبائل پولیس سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔
ڈی پی اور شیخوپورہ کے مطابق موبائل پولیس سٹیشن کا مقصد عوام کو ڈور سٹپ پر سہولیات فراہم کرنا ہے، موبائل پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج سے لے کر کریکٹر سرٹیفیکیٹ تک بنانے کی سہولت موجود ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ موبائل پولیس سٹیشن ڈرائیور لائسنس، گمشدگی رپورٹ، لائسنس کی رینیول 24/7 فراہم کرے گا، یہ موبائل پولیس سٹیشن وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کا حصہ ہے۔
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ موبائل پولیس سٹیشن شیخوپورہ میں پائلٹ پروجیکٹ ہے جس کے بعد پورے پنجاب میں ایسے تھانے بنائے جائیں گے۔



