پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں سے آن لائن ملاقات کیلئے ایپ متعارف

Published On 31 October,2025 06:35 am

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کی تمام جیلوں میں بند قیدیوں کی ان کے اہلخانہ سے آن لائن ملاقات کیلئے ایپ متعارف کروا دی گئی۔

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے قیدیوں کیلئے اس نئی سہولت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، آن لائن ملاقات کیلئے جیلوں میں خصوصی سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے۔

اس ضمن میں محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے آگاہی بینرز لگانے کی ہدایت کر دی، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ ملاقات کیلئے اب جیل کے چکر لگانے نہیں پڑیں گے بلکہ ایپ کے ذریعے قیدیوں کے اہلِ خانہ کو ملاقات کی سہولت حاصل ہوگی۔