ڈیرہ غازی خان: (ویب ڈیسک) ڈیرہ غازیخان میں سرچ آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان طارق ولایت کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئیں جس کے بعد دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔
ڈی پی او نے بتایا کہ علاقہ کے مکینوں نے آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، حکومت پنجاب کے اپ گریڈیشن کیلئے 28 کروڑ روپے کے فنڈ سے پولیس کا مورال بلند ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، ڈیرہ غازیخان کے سرحدی علاقوں میں جدید ڈرونز اور نگرانی کا نظام فعال کر دیا گیا ہے۔



