کوئٹہ پولیس کا شہر بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کا فیصلہ

Published On 28 October,2025 11:00 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت کی ہدایت پر پولیس نے شہر بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے کہا کہ تمام غیر قانونی اڈوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، منشیات فروشی، جسم فروشی، جوا، شیشہ پوائنٹس اور منی پٹرول پمپ ختم کیے جائیں۔

عمران شوکت کا کہنا تھا کہ ایرانی پٹرول و ڈیزل کی سمگلنگ اور پتنگ بازی کے کاروبار فوری بند کیے جائیں، ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز پانچ دن کے اندر تمام غیر قانونی سرگرمیاں بند کرائیں۔

ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ شاندار کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات دیئے جائیں گے، غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

عمران شوکت نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور امن کے قیام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔