اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی اسلام آباد نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
ایم ڈی کیٹ امتحان 2025 کے نتائج کے مطابق 4 ہزار 86 امیدوار ایم بی بی ایس میں داخلے کے اہل جبکہ 4 ہزار 598 امیدوار بی ڈی ایس میں داخلے کے اہل قرار پائے۔
نتائج کے مطابق کل 6229 امیدواروں میں سے 5895 امیدواروں نے امتحان دیا، 26 اکتوبر کے امتحان میں 334 امیدوار حاضر نہ ہوئے۔
اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان میں مراکز قائم تھے، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی امتحان ہوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ریاض کے طلباء کے نتائج بھی جاری کر دیئے گئے۔



