اساتذہ طلبہ کی کریکٹر بلڈنگ میں بھی بھرپور کردار ادا کریں: مصطفیٰ کمال

Published On 19 October,2025 09:54 pm

حیدر آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اساتذہ طلبہ کی کریکٹر بلڈنگ میں بھی بھرپور کردار ادا کریں۔

سندھ کے ضلع حیدرآباد کی نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر معاشرے اور قوم کی ضرورت ہے، حیدرآباد میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات نہیں ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ کو درخواست کرتا ہوں کہ طلبہ کی کریکٹر بلڈنگ میں بھی کردار ادا کریں، جاہل آدمی کم نقصان پہنچاتا ہے لیکن اگر بد کردار پڑھ جائے تو زیادہ خطرناک ہے۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صرف ڈگری دینے سے معاملہ نہیں بن رہا، سوسائٹی صرف تعلیم دینے سے نہیں بن پارہی، لوگ کہہ دیتے ہیں کردار ذاتی مسئلہ ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ بچی کی شادی کرتے ہیں تو کیوں شجرہ معلوم کرتے ہیں ، 24 کروڑ لوگوں کی حوالگی کا معاملہ ہو تو کہتے ہیں کردار ذاتی مسئلہ ہے۔