نئی نسل پاکستان کا روشن مستقبل، والدین کو کردار ادا کرنا ہوگا:دانیال چودھری

Published On 15 October,2025 07:32 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ کہ نئی نسل پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ، والدین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ونشریات بیرسٹر دانیال چودھری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا  تھاکہ  تعلیم کے شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے، کسی بھی کامیابی کے پیچھے محنت پوشیدہ ہوتی ہے، والدین اپنے بچوں،بچیوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ طلبہ میں کھیل اورہم نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں، والدین کے بعد اساتذہ کا کامیابی میں اہم کردار ہوتا ہے،مائیں اورخواتین اساتذہ بچوں کے لئے رول ماڈل ہیں، نئی نسل پاکستان کا روشن مستقبل ہے، معیاری تعلیم ہی قومی ترقی کی ضمانت ہے۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ نئی نسل پاکستان کا روشن مستقبل ہے، معیاری تعلیم ہی قومی ترقی کی ضمانت ہے،میری کامیابی میں میری والدہ کااہم کردارہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے طلبہ دنیابھرمیں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوارہے ہیں، پاکستان کے نوجوان کھیل کے میدان میں بھی ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔