ملکی ترقی آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی ممکن ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

Published On 03 November,2025 12:35 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی آئین اور قانون کی حکمرانی سے ہی ممکن ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ بار کونسل کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد، مراد علی شاہ نے سندھ بار کونسل کے انتخابات میں پیپلز لائرز فورم کو بھی دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی میں وکلاء برادری کا کلیدی کردار رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امید ہے نو منتخب عہدیداران عدل و انصاف کی مضبوطی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے ہی عدلیہ کی آزادی کیلئے کام کیا ہے۔