پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ صوبے کو دہشت گردی اور کرپشن کا تحفہ دیکر گئے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نے سہیل آفریدی کیلئے بڑے مسائل چھوڑے ہیں، وزیراعلیٰ نئے ہیں، اصلاحات کیلئے وقت دینا چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ کا وعدہ کیا ہے، امید ہے جلد عمل ہوگا، صوبے اور مرکز کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہوں، عہدہ کسی جائیداد کی طرح نہیں، یہ پارٹی کی امانت ہے۔



