صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے مولانا فضل الرحمان کی 27ویں ترمیم بارے اہم ملاقات

Published On 08 November,2025 10:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات اہم ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ وفد کے ہمراہ ملاقات کے لیے بلاول ہاؤس پہنچے جہاں اُن کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا راشد سومرو ، مفتی ابرار احمد و دیگر موجود تھے۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور 27 ویں ترمیم سے متعلق گفتگو کی۔