پی ٹی آئی حکومت کیساتھ، 28 ویں ترمیم کیلئے 64 سے زیادہ اراکین ہونگے: فیصل واوڈا

Published On 10 November,2025 10:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پوری تحریک انصاف حکومت کے ساتھ ہے، 28 ویں ترمیم 64 سے زیادہ اراکین ہوں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس چار نمبر ایکسٹرا تھے، پہلے ہی کہا تھا کہ آسانی سے ترمیم پاس ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم منظور ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو ہمارے دوست ہیں، سیف اللہ ابڑو نے پاکستان کے لیے کام کیا، خبر، نظر اور صبر میرے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدرمملکت کو استشنیٰ حاصل ہوتا ہے، شہباز شریف نے استشنیٰ واپس لے کر زبردست کام کیا، شہباز شریف نے سیاسی طور پر ماسٹر سٹروک کھیلا۔