دہشتگردی کیخلاف پوری قوم ایک ہے: خود کش دھماکے کے زخمیوں کا شدت پسندوں کو پیغام

Published On 12 November,2025 01:34 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم ایک ہے۔

اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکے میں زخمی شہریوں نے دہشتگردوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افغانی دہشتگرد بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لے رہے ہیں، افغانیوں کو پناہ دی آج وہی ہمارے دشمن بن گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ افغانیوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے، فوری نکالا جائے، پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔