کراچی: پولیس کا رات گئے سرچ آپریشن، غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار

Published On 12 November,2025 06:22 am

کراچی: (دنیا نیوز) سچل تھانے کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے غیر قانونی طور پر مقیم 10 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کی براہِ راست نگرانی ایس پی سہراب گوٹھ نے کی، کارروائی غیر قانونی مقیم افغانیوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کیے گئے۔

آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، آپریشن میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز، انٹیلی جنس سٹاف اور لیڈیز پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔