کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ نے عوامی شکایات کیلئے واٹس اپ نمبر اور ای میل ایڈریس کا اجرا کر دیا۔
ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہری جوڈیشل افسران اور عملے سے متعلق یا خلاف شکایات درج کراسکتے ہیں۔
شہری واٹس ایپ نمبر 03350926534 اور ای میل ایڈریس complaints@bhc.gov.pk پر شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق شکایات، درخواست تحریری، پی ڈی ایف یا تصاویر کی شکل میں درج کرائی جا سکتی ہیں، وائس نوٹس موثر نہیں ہوں گے۔
بلوچستان ہائیکورٹ عدالتی نظام میں احتساب اور شفافیت پر عملدرآمد کیلئے پُرعزم ہے۔



