اسلام آباد: (دنیا نیوز) ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو دی اکانومسٹ کیخلاف برطانیہ میں کیس کرنا چاہیے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے متعلق کہا کہ جنرل فیض اور جنرل باجوہ نے اس عورت کو پلانٹ کیا، اب یہ بھی پتا چلنا چاہیے کہ گوگی کہاں سے آئی اور کہاں چلی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے اگر عدالت جانا ہے تو ضرور جائیں، اگر بیرسٹر گوہر عدالت نہیں جائیں گے تو پھر میں چلا جاؤں گا، دی اکانومسٹ کوئی عام جریدہ نہیں ہے، یہ ثابت ہونا چاہیے کہ عدالتوں نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔



