بنوں: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں دوہ غوڑا پل سورانی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، واقعے کی جگہ سے موٹرسائیکل اور ایک لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں صرف خودکش حملہ آورمارا گیا، مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔



