اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی

Published On 24 November,2025 03:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی اینٹی ریپ کے قانون میں تضاد کوکس نے دیکھنا ہے۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان کدھر ہیں؟جبکہ سرکاری وکیل کو ہدایت دی اٹارنی جنرل کاپتہ کریں کہ وہ کدھر ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں تو اٹارنی جنرل نے معاونت کےلئے پیش ہونا تھا، اینٹی ریپ ایکٹ کی مختلف دفعات کے بارے میں اٹارنی جنرل نے عدالت کی معاونت کرنا تھی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوگئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ڈویژن بنچ میں مصروفیت کی بناء پر عدالت تاخیر سے پہنچے۔

بعدازاں عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی جبکہ ملزم واجد علی نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔