لاڑکانہ میں 8 سالہ بچی کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گئی

Published On 25 November,2025 10:05 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) او پی ایف کالونی میں بچی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

بتایا گیا ہے کہ او پی ایف کالونی میں کھیلتے ہوئے 8 سالہ بختاور کھلے گٹر میں گر گئی، بچی کی لاش 5 گھنٹوں بعد نکالی گئی۔

ورثا نے بختاور کی میت ہسپتال منتقل کی، ہسپتال انتظامیہ نے بچی کو مردہ قرار دینے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی۔