جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزازمیں الوداعی تقریب

Published On 26 November,2025 04:52 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سابق جوائنٹ چیفس اور سینئر افسران نے شرکت کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی 40 سالہ عسکری خدمات پر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فرائض احسن انداز میں ادا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور مادرِ وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ موجودہ جیو سٹریٹجک حالات میں مضبوط دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے ، قوم کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، افواج پاکستان مزید مستحکم بنانے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق الوداعی تقریب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں سمارٹ ٹرائسروسز گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔