اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کہا ہے کہ اگلے سال کپاس کاشت نہیں کریں گے کیونکہ اس سے نقصان ہوتا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ کسان کیلئے گنے کا ریٹ سب سے بڑا ایشو ہے، سندھ کی شوگر ملیں ابھی تک نہیں چلیں۔
خالد باٹھ نے کہا کہ پنجاب کی بھی پچاس سے ساٹھ فیصد ملیں نہیں چلی ہیں، شوگر ملز مالکان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اس سال 20 لاکھ بیلز کاٹن کم ہوئی ہے۔



