اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں جو بھی پاکستان کی سلامتی پر حملہ آور ہوگا اس کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جو معرکہ حق میں دشمن کا کیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہم کسی کو یہ حق نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی ترقی کے ساتھ کھیلے، انتشار اور فساد پیدا کرے، آج ایک جماعت اپنی سیاست کیلئے پاکستان کے دشمنوں سے آواز سے آواز ملا کر ریاست پر حملہ کر رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان، ہندوستان اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کا نشانہ پاکستان کی ریاست، مسلح افواج ہیں، پاکستان کے عوام اس ملک کی ترقی اور استحکام چاہتے ہیں، مہنگائی کو اس طرح کی بریک کسی اور ملک نے نہیں لگائی جس طرح ہم نے لگائی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نوازشریف کے مشن پر عمل کررہی ہے، ہم ہر محاذ پر عوام کیلئے کام کررہے ہیں۔



