کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ہندو کونسل کا کراچی کلفٹن میں شیو مندر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے بھارتی وزیر دفاع کے متنازعہ بیان کیخلاف نعرے بازی کی، سندھ ہماری دھرتی ماں اور پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے، بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق متنازعہ بیان حقائق کے منافی ہے، راج ناتھ کا بیان پاکستانی ہندوؤں کی توہین ہے۔
حیدر آباد میں آل ہندو برادری اور آل ہندو پنچائیت نے بھی شدید احتجاج کیا، بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت بھی کی۔



