لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق غلام محی الدین کو اسسٹنٹ کمشنر بھکر، عبدالسمیع شیخ کو اسسٹنٹ کمشنر جہلم، اذکہ سحر کو اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی جبکہ اقصٰی امتیاز کو اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ تعینات کردیا گیا۔
محمد اقبال کی بطور اسسٹنٹ کمشنر چوآ سیدن شاہ تعیناتی ہوئی ہے، راب نواز کو اسسٹنٹ کمشنر نارووال، احمد شیر کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ، ذوالفقار علی خان کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ تعینات کردیا گیا۔
اسی طرح عطیہ عنایت مدنی کو اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ثنا شرافت کو اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب، احسن علی کو اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اور رانا محمد شفیق کو اسسٹنٹ کمشنر دریا خان تعینات کیا گیا ہے۔



