علاقائی
خلاصہ
- گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل کی ٹرالی کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہو گئے.
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ واہنڈو انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کنٹرول نہ رکھنے کے باعث آگے جاتی ہوئی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیں، دونوں کی شناخت حیدر اور فیضان کے نام سے ہوئی۔