نیپا چورنگی واقعہ: وزیراعلی سندھ نے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا

Published On 03 December,2025 01:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) نیپا چورنگی واقعہ پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں وزیر بلدیات، میئر کراچی، واٹر کارپوریشن اور متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوں گے، وزیراعلیٰ کو واقعہ کی تحقیقات پر بریفنگ دی جائے گی، کراچی کے بلدیاتی مسائل اور ان کے حل پر تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیپا چورنگی پر 3 سالہ ابراہیم کھلے مین ہول میں گر کر چل بسا تھا جس پر ورثا اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بھی بند کر دی تھی۔