کراچی ایئرپورٹ پر نیولے کے سیر سپاٹے، مسافروں، عملے میں خوف و ہراس

Published On 10 December,2025 02:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث مسافروں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین اور ویڈیوز کے مطابق نیولے کی ایک جوڑی بین الاقوامی روانگی کے قریب واقع ایریا میں دیکھی گئی، جس سے ایئرپورٹ کے ماحول میں حیرت اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ویڈیو میں دونوں نیولے غیر ملکی ایئرلائن کے دفتر کے قریب اطمینان سے گھومتے نظر آئے جس کے باعث ناصرف عملہ خوفزدہ ہوگیا بلکہ وہاں موجود مسافروں میں بھی سخت بے چینی پھیل گئی۔

ترجمان سے مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تو ترجمان نے صرف یہ کہا کہ وہ تفصیلات سے آگاہ کریں گے، مگر کوئی تحریری جواب فراہم نہیں کیا گیا۔