کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے سیاسی جماعتوں کا عدالت سے رجوع

Published On 17 December,2025 06:03 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔

رہنماء مسلم لیگ یونس بلوچ کے مطابق پٹیشن دائر کرنے والوں میں حکومتی اتحادی جماعتیں پیپلز پارٹی، بی اے پی، مسلم لیگ ن شامل ہیں جب کہ اے این پی اور پشتونخوا نیشنل پارٹی نے الگ سے پٹیشن دائر کی ہے ۔

درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ صوبے میں موسمی صورتِ حال اور ووٹرلسٹوں کے مسائل کی وجہ سے الیکشن نہیں ہو سکتے، امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

یاد رہے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی پٹیشن پر کل سماعت متوقع ہے۔