الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹر ہو گئی

Published On 13 December,2025 07:01 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قرآن و سنۃ تحریک پاکستان نامی نئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹر ہو گئی۔

قرآن و سنۃ تحریک پاکستان نامی نئی سیاسی جماعت کے چیئرمین ابتسام الہٰی ظہیر ہیں، الیکشن کمیشن نے جماعت کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے، اس سے قبل ستمبر میں بھی الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتوں کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا ہے کہ  آزاد عوام پاکستان پارٹی  اور  تجدید نظام پارٹی  کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے، آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہوں گے۔