الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

Published On 05 December,2025 07:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات 31 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو فارم بی میں شریک حیات و بچوں کے اثاثے لازمی ظاہر کرنا ہوں گے۔

یکم جنوری کو گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین نام جاری ہوں گے، 15 جنوری سے گوشوارے نہ دینے والے اراکین رکنیت معطل ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اراکین کے اثاثوں میں غلط معلومات پر 120 دن میں کارروائی ہوگی۔