اسلام آباد:(دنیا نیوز)ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔
ای سی پی کے حکم نامہ کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، جواب دہ طلال چودھری کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست کو منظور کیا گیا۔
حکم نامہ میں لکھا گیا کہ تاہم اِن کی کمیشن سے غیر حاضری کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بیان کی گئی، الیکشن کمیشن جواب دے کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ اگلی سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج ہیں جن میں امیدوار کے نا اہل ہونے کی سزا بھی شامل ہے۔
جواب دہ کے بھائی بلال بدر چودھری این اے 96 فیصل آباد سے کامیاب امیدوار ہیں، جس کا نوٹیفکیشن مزید احکامات تک جاری نہ کیا جائے۔



