سرگودھا میں معذور افراد نے ووٹ کاسٹ کیا، ساہیوال کا دولہا بارات سمیت پولنگ سٹیشن جا پہنچا

Published On 24 November,2025 01:43 am

سرگودھا، ساہیوال: (دنیا نیوز) ضمنی الیکشن کیلئے گہما گہمی عروج پر رہی، ووٹرز کا پرجوش انداز دکھائی دیا۔

پی پی 73 سرگودھا میں معذور افراد نے ووٹ کاسٹ کیا، این اے 143 ساہیوال میں دولہا بارات سمیت پولنگ سٹیشن جا پہنچا، ووٹ کاسٹ کرکے قومی فریضہِ انجام دیا، چیچہ وطنی میں لیگی امیدوار طفیل جٹ کی آزاد امیدوار فلک شیر سے تلخ کلامی ہوئی، پولیس نے بیچ بچاؤ کرایا۔

پی پی 98 چک جھمرہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹر نے ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی، چیف الیکشن کمشنر نے بیلٹ پیپر کی تصویر شیئر کرنے کا نوٹس لے لیا، فیصل آباد پولیس نے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو بنانے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی کی بھی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی،عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا، ریٹرننگ افسر نے آج وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔