الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا

Published On 24 November,2025 06:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد قیصر کا الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اسد قیصر کے بیان کا ٹرانسکرپٹ منگوا لیا، ٹرانسکرپٹ کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن قانونی کارروائی پر غور کرے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین چیف و کمیشن کیس زیر التواء ہے۔