کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 کے 22 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 251 کے 22 پولنگ سٹیشنز پر 18 دسمبر کو دوبارہ پولنگ ہو گی، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر بھی تعینات کر دیئے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں سید سمیع اللہ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔



