صادق آباد، حیدر آباد، جھنگ: (دنیا نیوز) شدید دھند کے باعث مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔
جھنگ میں کوئٹہ جانے والی مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
اوچ شریف میں بس اور ٹریلر میں تصادم کے باعث خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے، لیاقت پور میں دھند کے باعث کار کھالے میں جاگری جس سے دو سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
صادق آباد میں دھند کے باعث شوگر ملز کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔
جامشورو انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور سوزوکی پک اپ میں تصادم کے باعث ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو عملہ کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔



