کولمبیا میں سکول بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، 17 طلبہ ہلاک

Published On 15 December,2025 07:13 am

بوگوٹا: (دنیا نیوز) کولمبیا میں سکول بس بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس سے 17 طالب علم جان کی بازی ہار گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ انتیوکیا کے گورنر آندریس جولین نے بتایا کہ بس ایک سکول ٹرپ کے بعد کیریبین کے ساحلی قصبے ٹولو سے میڈیین جا رہی تھی، طلبہ اتوار کی رات ساحل پر اپنی گریجویشن کا جشن منا رہے تھے، حادثے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 45 مسافروں کو لے جانے والی گاڑی تاحال نامعلوم وجوہات کی بنا پر تقریباً 80 میٹر گہری کھائی میں گری ہوئی ہے، واقعے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل تھا۔