قصور: (دنیا نیوز) ہیڈبلوکی روڈ پر ظفر مل کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آ گیا، حادثہ دو موٹرسائیکلز کے آمنے سامنے سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔
خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں 23 سالہ حسنین، 21 سالہ وسیم، 20 سالہ عمر اور 22 سالہ علی حسن شامل ہیں۔
زخمیوں میں 40 سالہ نیاز اور 35 سالہ خالد شامل ہیں، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر پھولنگر منتقل کر دیا۔
تمام لاشوں کو بھی ضروری کارروائی کے لئے ٹراما سینٹر پھولنگر منتقل کر دیا گیا۔



