کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی ٹریفک نے ایک روز میں 3 جانیں لے لیں۔
سرجانی فور کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا، متوفی عابد فرسٹ ایئر کا طالبعلم اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، شیرشاہ پل پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 29 سالہ نسرین جان سے گئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔
اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں واٹر ٹینکر نے 4 سالہ سفیان کو کچل دیا، پولیس نے ٹینکر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
رواں سال کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں 246 افراد جان گنوا چکے، سب سے زیادہ ٹریلر کی ٹکر سے 95 افراد لقمہ اجل بنے، ٹینکر حادثے میں جاں بحق عابد رئیس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔



