کراچی: (دنیا نیوز) ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، خاتون کی شناخت 35 سالہ کویتا کے نام سے کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 807 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 11 ہزار 597 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شہر قائد میں بڑھتے ٹریفک حادثات نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور ٹریفک نظام کی بہتری کے مطالبات مزید زور پکڑ رہے ہیں۔



