شہر قائد میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

Published On 05 December,2025 06:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹرالر وبال جان بنتے ہوئے انسانی زندگیاں نگلنے لگے۔

کریم آباد پل کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت27 سالہ شبیر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرالر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اس کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔