شکار پور میں تیز رفتار پولیس موبائل الٹنے سے 4 اہلکار زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

Published On 04 December,2025 03:02 am

شکارپور: (دنیا نیوز) گڑھی یاسین ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار پولیس موبائل الٹ گئی۔

پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹی، 4 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں تین پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں علی رضا، شکیل، رازق، حیدر علی شامل ہیں۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ پولیس موبائل کشمور سے لاڑکانہ جارہی تھی کے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔