کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک اور جان چلی گئی۔
ملیر کالا بورڈ پر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت نجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے، نجیب اللہ والدین کا اکلوتا بیٹا اور گھر کا واحد کفیل تھا، برف کی دکان پر ملازمت کرتا تھا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نجیب اللہ کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔



