مریدکے: (دنیا نیوز) شیخوپورہ روڈ پر تیز رفتار بیوریج وین نے ایک 14 سالہ بچے کو کچل دیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیکھم گاؤں کے قریب پیش آیا، 14 سالہ طاھر کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بیوریج وین کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



