بہاولنگر میں 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

Published On 04 December,2025 01:10 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) عارف والا روڈ پھاٹک کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوگیا۔

حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، زخمی کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا گیا، جاں بحق شخص کی لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔