کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں واٹر ٹینکر نے ایک اور جان لے لی، کورنگی بنگالی پاڑہ میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت فرحان نے نام سے ہوئی ہے، نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جسے بعد میں پولیس نے حراست میں لے لیا، جبکہ ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 245 ہوگئی۔



