سرگودھا: پولیس وین ٹرین کی زد میں آگئی، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

Published On 15 December,2025 08:59 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) پولیس وین کراچی سے آنیوالی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ 78 پل کے قریب پیش آیا جہاں کینٹ پولیس کی موبائل وین معمول کے گشت پر تھی کہ کھلے ریلوے پھاٹک سے کراسنگ کے دوران کراچی سے آنیوالی تیز رفتار ملت ایکسپریس کی زد میں آگئی۔

حادثے میں موبائل وین میں سوار 2 پولیس اہلکار موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، شہداء کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔