پنجاب اسمبلی: ایم پی اے ہاسٹلر میں نامعلوم شخص کرین پر چڑھ گیا، مریم نواز سے ملنے کا مطالبہ

پنجاب اسمبلی: ایم پی اے ہاسٹلر میں نامعلوم شخص کرین پر چڑھ گیا، مریم نواز سے ملنے کا مطالبہ

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسمبلی کا سٹاف، سکیورٹی حکام اور ریسکیو ٹیم عمارت کے گرد پہنچ گئے، نامعلوم شخص نے عمارت پر وزیر اعلیٰ کے بینرز آویزاں کر رکھے تھے اور ایک بینر لہرا رہا تھا۔

ریسکیو گاڑی ایم پی اے ہاسٹل کے باہر پہنچ گئی اور کرین کے قریب پہنچتے ہی نامعلوم شخص پیچھے کی جانب جانے لگا، جس کے بعد ریسکیو حکام اور نامعلوم شخص کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

نامعلوم شخص کا کہنا ہے کہ جب تک مریم نواز سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، نیچے نہیں آؤں گا، جس پر ریسکیو حکام نے جواب دیا کہ آپ پہلے نیچے آئیں، پھر ملاقات کروا دی جائے گی۔